اوور ہیڈ برجز کی تزئین وآرائش کاکام طویل عرصہ کے بعد دوبارہ شروع

اوور ہیڈ برجز کی تزئین وآرائش کاکام طویل عرصہ کے بعد دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)غوث الاعظم روڑکے 2اوورہیڈ برجز کی تزئین و آرائش کا کام کافی عرصہ بند رہنے کے بعدسٹی42کی نشاندہی پر حکام بالا کو خیال آہی گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کنیرڈ کالج اور لاہور کالج فار ویمن یونیوسٹی سے ملحقہ کےاوور ہیڈ برجز کی تزئین وآرائش کاکام طویل عرصے بعد شروع ہو ہی گیا ، غوث الاعظم روڑ کے دونوں اوور ہیڈ برجز کی تزئین و آرائش فنڈنز کی عدم ادائیگی کے باعث التواء کا شکار تھی، لیگی دورحکومت میں بیوٹیفیکیشن آف لاہور کمیٹی نےتجاویزپر برٹش طرز کے سنٹرل سٹرکچرز تیارکیے گئے،  گزشتہ دو سال سےتیارپڑے سنٹرل سٹرکچرز بھی زنگ آلود ہورہے تھے۔

 2016 میں غوث الاعظم روڑ کو سگنل فری کوریڈور بنایاگیا،سابقہ دور حکومت میں بیوٹیفیکیشن آف لاہور کمیٹی نے اوورہیڈکی تزئین آرائش کافیصلہ کیا ، 2017میں غوث الاعظم روڑ کے دونوں اوور ہیڈ برجز کی لوہےکی چھت کو تبدیل کرنےکے کام کا آغاز کیا گیا, پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نےبیوٹیفیکیشن آف لاہور کمیٹی کی منظوری سےاوور ہیڈ برجزکی تزئین وآرائش کےکاکنٹریکٹ ایوارڈ کیا.

کنٹریکٹر کے فنڈز کو بار بار روکنے سے اوورہیڈ برجزکی تزئین وآرائش کا کام لٹک گیا, تزئین وآرائش سے قبل ہی اوور ہیڈ برجز پر لگائی گئی آئرن روف زنگ آلود ہورہےتھے ، دونوں اوور ہیڈ برجز کے سینٹرل سٹرکچر پر فائبر شیٹ لگاجائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer