تبدیلی سرکار کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

تبدیلی سرکار کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) تبدیلی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور پولیس میں اصلاحات نہ لائی جاسکیں، میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کروانے والے تینوں کانسٹیبلز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

چند ماہ قبل تھانہ غالب مارکیٹ میں گشت کے دوران ایک گاڑی میں لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نوجوان کو چیک کرنے پر اس نے اپنے ساتھیوں کو وہاں بلوایا جس میں میاں محمود الرشید کا بیٹا بھی شامل تھا، 6 نوجوانوں نے تین پولیس اہلکاروں عثمان، ندیم اور عثمان پر تشدد کیا تھا اوراہلکاروں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر اُن سے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس بھی چھین لی تھی جس پر اہلکاروں نے مقدمہ درج کرایا، تاہم بعد میں سیاسی دباؤ کے باعث ان تینوں اہلکاروں سے اُلٹا ملزمان کے حق میں بیانات لے لیے گئے۔

 اب تازہ خبر یہ ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تینوں اہلکاروں کو نوکری سے بھی برطرف کردیا ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer