ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو نے 9 مئی واقعات کو ٹروتھ کمیشن کے زریعہ دیکھنے کی تجویز دے دی

Bilawal Bhutto, Baluchistan visit of Bilawal, PPP, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں لیول فیلڈ کا پیپلز پارٹی کا تاریخی مطالبہ ہے۔ انا پرستی کی سیاست کسے کے مفاد میں نہیں۔ میاں صاحب ووٹ کو عزت دلوائے، ن لیگ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی  افسوسناک باتیں نہ کرے،  سانحہ نو مئی جیسے واقعات  کے معاملات کو ٹروٹھ کمیش کے زریعے دیکھیں ۔

کوئٹہ کا  چار روز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ہونے والے دھرنے کے شرکا کی حکومت بات سنے اورمسئلے کا حل تلاش کریں طالبان اپنے اپ کوکسی تنظیم یا گروہ کی بجائے ریاست کے طور پر پیش کریں طالبان کی حکومت اگر دہشگردوں کی حمایت کرتی یے تو یہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے لئے خطرناک ہوگی بلوچستان کے جیالے اج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی کارکنوں ںے دن رات محنت کرکے تاریخی یوم تاسیس کامیاب کیا بلوچستان میں حکومت بناکر عوام کی خدمت کرینگے ذولفقار بھٹو نے  بلوچستان کو صوبے کا درجہ دیا تھا پیپلز پارٹی نے سی پیک سیمت معاشی منصوبے دیے 
 دہشگردی کے شکار علاقوں کو ترقی دینگے پاکستان کی کامیابی  اس خطے کے ساتھ جڑی  ہے کوشش ہوگی یہاں کے لوگوں کی تکلیف کم کریں ہمارا مقابلہ کسی سیاسی لیڈر سے نہی بلکہ  مہنگائی اور بے روز گاری سے یے لیول پلنگ فلیڈ کا ہمارا تاریخی مطالبہ ہے سب کے لئے لیول پلنگ فلیڈ مانگتے ہیں  اٹھ فروری کو دنیا کو اچھا پیغام دینگے عوامی مہم چلانا چاہتے ہیں وسوسے کا بہترین جواب عوام کے پاس ہے پیپلز پارٹی ٹکٹ میرٹ پر جاری کرے گی قربانی دینے والے کارکن اثاثہ ہیں الیکشن کی جیت کے لیے بہترین  اتحاد تشکیل دینگے  ۔نئی سیاست وقت کا تقاضہ ہے 
 انا پرستی کی سیاست کسی کے مفاد میں نہی ن لیگ کو پہلی مرتبہ اپنے لاہور نیں ٹماٹر اور انڈوں کے ساتھ استقبال کا سامنا کرنا پڑا ہے  میاں صاحب ووٹ کو عزت دلوائے ۔صدر زرداری نے بلوچستان کو روڈ میپ دیا ہم تین نسلوں سے جمہوری  جہدوجہد کررہے ہیں 
 اسٹیبلشمنٹ اک حقیقت ہے سیاسی جماعتوں میں اک گفتگو کا ماحول بنایا چائیے نون لیگ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی افسوسناک باتیں۔ نہ کرے اس سے اکائیوں کو نقصان ہوگا 
 ابھی اٹھارہ ترمیم پر مکمل عمل درامد نہی۔ ہوا  کچھ لوگوں کی غلظ فہمی ہے کہ ہواوں کا رخ بدل چکا ہے  سندھ کے عوام کا ہر فیصلہ قبول یے رائے ونڈ کی کوشش ہے کہ کوئی ایسا موقع بنایا  ان کو پہلے  اپنے گھر کی فکر کرنی چائیے وہ بلوچستان اور سندھ کی فکر کیوں کرتے ہیں  چمن میں احتجاج ہورہا ہے پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ لوگوں کی بات سنے یہ حکومت کی زمہ داری ہے  نگران حکومت کے پاس فیصلے کا اخیار نہیں  پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں دھرنے دینے والوں سے مذاکرات کئے  سیاسی جماعتیں جمہوریت اور سیاست دائرے میں رہ  کرکرے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ  نو مئی جیسے واقعات پر ٹروتھ کمیشن بناکر حالات کا تعین کیا جائے جہموری پارلیمانی دور مین مسائل ہوتے ہیں عمران خان  نے سیاسی زمہ داری کا ثبوت نہی دیا  بے نظیر انکم سپورت پروگرام متعارف کرایا ہر صوبے میں تعلیمی ادارے قائم کئے یوتھ کارڈ کے زریعے نوجوانوں کا سہولیات دینگے ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے مراکز اور سہولیات مہیا کرنا چاہتے ہیں نوجوانون کی رہنمائی کریں گے  یوتھ مراکز تمام سہولیات کی آگاہی اور تربیت دینگے۔  افغانستان میں حالات بدل چکے اگر وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ان کو تسلیم کرے وہ بات چیت کا عمل آگے بڑھائیں۔  اگر افغان طالبان دہشگردی کو سپورٹ کرتے ہیں تو یہ پاکستان اور افغانسان دونوں کے لئے خطرناک ہوگا۔  پیپلز پارٹی الیکشن میں ٹکٹ میرٹ پر دی گی ۔