ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور ہلاک، بس بے قابو

Driver died due to heart attack while driving the bus
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس بری طرح بے قابو ، ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیا پردیش کے شہر جبل پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا، اس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے  جس میں ایک بس کو بے قابو حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیور ہردیو پال کی عمر 60 سال تھی اور وہ ایک دہائی سے سٹی میٹرو بس سروس کا ڈرائیور تھا، اسے دوران ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیئرنگ پر ہی گر گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو چلتی بس میں دل کا دورہ پڑا جس سے بس بے قابو ہوئی اور سگنل پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی جب کہ اس دوران سگنل پر کھڑے افراد بھی بس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ بس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بس کے مسافروں سمیت ای رکشہ میں سوار 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ بس کی ٹکر سے معمر شخص دوران علاج ہلاک ہوگیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر