ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار745 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید377کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار631ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار745 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار137کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار28افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار851، اسلام آباد 956، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار17، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار765، بلوچستان میں 33 ہزار488، آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔
حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کیخلاف اقدامات کرتے ہوئے جنوبی افریقا سے آنیوالے تمام مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہونگے۔ محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کردی ۔ تمام مسافر اورانکےرابطے میں آنےوالوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔ اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی، ڈاوجھا اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں سکینگ مشین پہلے ہی موجود ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے،امریکی دوا ساز کمپنی نے اینٹی باڈی دوا کے بارے میں بتا دیا، امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات ہوئیں اور سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سردیوں میں کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئی اقدام بھی خارج از امکان نہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔ متاثرہ شخص نائیجیریا سے واپس آیا تھا۔علاوہ ازیں برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔