ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، 5 ماہ میں 4 ایم ڈی تبدیل

 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، 5 ماہ میں 4 ایم ڈی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں 5 ماہ میں 4 ایم ڈی تبدیل، حکومت کی غفلت کے باعث چار روز بعد ہی ایم ڈی بورڈ تبدیل کر دیا گیا، مسلسل انتظامی مسائل کی وجہ سے بورڈ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

  ایم ڈی عبد القیوم کے بعد افضال احمد کو صرف 14 روز کیلئے ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا، جبکہ اس کے بعد تعینات ہونے والے محمد خالد راجو کو 4 دن بعد ہی ایم ڈی کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا، اس کے بعد حکومت نے افضال احمد کو دوبارہ یکم جولائی کو ایک مہینے کیلئے ایم ڈی تعینات کر دیا۔

حکومت نے محمد اختر کا تین مہینے بعد ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر تبادلہ کر دیا، اب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایم ڈی کا عہدہ پھر خالی ہو گیا ۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بورڈ درسی کتب کی اشاعت کا حساس کام کرتا ہے، بار بار سرپرست تبدیل ہونے سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer