ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر پراسرار ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے بعد یہ گرفتاری کی گئی۔ 2 موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تو علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نوجوان کو پمز ہسپتال منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز پہنچی اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔
رابطہ کرنے پر اسلام آباد پولیس نے میڈیا کو مؤقف دینے سے بھی گریز کیا۔