سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی نے نان پی ایچ ڈی اساتذہ سے بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، 40 سال کی عمر تک پی ایچ ڈی نہ کرنے والے اساتذہ اہل ہوں گے۔
پنجاب یونیورسٹی اپنے نان پی ایچ ڈی اساتذہ کو بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرائے گی۔ منصوبے کے تحت یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 40 سال کی عمر تک پی ایچ ڈی نہ کرنے والے اساتذہ اہل ہوں گے۔ نان پی ایچ ڈی اساتذہ کے لئے اچھی شہرت کی بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ لازمی ہے۔ تھرڈ دویژن کے حامل اساتذہ پی ایچ ڈی سکالرشپ کے لئے نا اہل تصور ہوں گے۔ اوورسیز پی ایچ ڈی سکالرشپ کے لئے آخری تاریخ 18 اگست ہے۔