تو کیر اکرم : پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیخلاف عوامی رکشہ یونین نےیتیم خانہ جوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر عوامی رکشہ یونین کے ڈرائیورز نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں کو فوری کم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مجید غوری کا کہنا تھا پنجاب حکومت غریب عوام کے لیے واحد امید ہے جو غریب کا احساس رکھتی ہے ۔مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے۔