سٹی 42: کم عمری میں کے ٹو سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شہروز کاشف کی لاہور ائیر پورٹ پر آمد، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے دو سر کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، شہروز کاشف حکومتی سرپرستی کے منتظرہیں۔
کم عمری میں کے ٹو سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شہروز کاشف کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر فخر ہے، دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔ نوجوان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے رسپانس کا منتظر ہوں، گورنمنٹ کو متعلقہ محکموں کو الرٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اچیومنٹ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے متعلقہ اداروں کردار کرنا چاہیے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ سیکنڈ ائیرکے طالب علم شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کی تھی۔شہروزکاشف کےٹوسر کرنے والے دسویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ 21برس کی عمر میں کےٹوسرکرنےکاریکارڈ بناچکے ہیں۔ شہروز کاشف نے کے ٹو سر کرنے کےلیےابروزی روٹ استعمال کیا۔پچھتر فیصد کوہ پیما کےٹوکو سر کرنے کیلئے ابروزی روٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ شہروز کاشف سب سے کم عمری میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی بھی ہیں،شہروز کاشف نے 11مئی 2021 کو دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔