ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی نے دوران ڈرائیونگ سو جانے والے ڈرائیور کی جان بچالی

گاڑی نے دوران ڈرائیونگ سو جانے والے ڈرائیور کی جان بچالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسلا گاڑی نے مالک کی جان بچا لی، الیکٹرک گاڑی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسلا الیکٹرک گاڑی نے اس وقت اپنے مالک کی جان بچائی جب ناروے کی موٹروے پرگاڑی کا ڈرائیور سو گیا تھا، تاہم آٹوبان پر سو میل فی گھنٹہ کی رفتار پر چلائی جانے والی کار کا آٹو پائلٹ سسٹم نے خود بخود کام شروع کردیا اور ڈرائیور کا ردعمل جاننے کے لئے متعدد طریقے اختیار کئے، ڈرائیور کی طرف سے کوٖئی ردعمل ظاہر نہ ہونے پر آٹو پائلٹ نے گاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا اور گاڑی کو مقررہ لین میں چلاتے ہوئے پہلے  رفتار آہستہ کی گئی اور پھر سرنگ سے پہلے گاڑی کو روک لیا۔

آٹو پائلٹ نے نہ صرف گاڑی کو روکا بلکہ پولیس اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو بھی آگاہ کردیا جس پر پولیس نے موقع پر آکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ 24سالہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کی جان بچنے میں ٹیسلا گاڑی کے ایس ماڈل میں نصب آٹو پائلٹ نے اہم ترین کردار ادا کیا۔

یہ نظام قرب وجوار کی ٹریفک ک جائزہ لیتے ہوئے گاڑی کو نہ صرف ٹریک پر رکھتا ہے بلکہ لین تبدیل کرنے اور سڑک پر آنے والی رکاوٹوں سے بھی آگاہ کرتاہے۔ اس نظام میں صلاحیت ہے کہ وہ موڑپر انڈیکٹر دینے کے علاوہ درست ایگزٹ سے بھی آگاہ کرتاہے۔