فخر امام :رائیونڈ پولیس ٹیم پر فائرنگ،دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئؒے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ چوکی انچارج اے ایس آئی محمد اکرم معمول کے گشت پر تھے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش پریمی سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزم نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد اکرم اور کانسٹیبل سجاد زخمی ہوئے۔ اے ایس آئی اکرم کے ہاتھ پر فائر لگا اور کانسٹیبل سجاد کے کندھے اور کان کے قریب گولیاں لگیں۔
پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اورہدایات جاری کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔