ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے سیاسی رہنماؤں سمیت تمام قیدیوں پر بڑی پابندی لگادی

نیب نے سیاسی رہنماؤں سمیت تمام قیدیوں پر بڑی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) سیاسی رہنماؤں سمیت نیب کے تمام قیدیوں کی عام ملاقاتیں بند، نئے احکامات کے تحت کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں نیب کے قیدیوں کوصرف اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

کرپشن الزامات کے تحت پس دیوار زنداں سیاسی قیادت کا نیا امتحان شروع ہوگیا، پہلے خود بند اور اب سیاسی ملاقاتیں بھی بند، نیب نے جیلوں میں اپنے قیدیوں کی عام ملاقاتوں پر پابندی لگادی۔ دوست احباب، شراکت دار، سیاسی کارکن اور رہنما کرپشن الزامات کی زد میں آئے اسیر ساتھیوں کی تجلی سے محروم رہیں گے، جیل حکام کو ملنے والے احکامات کے مطابق نیب کے قیدیوں سے صرف اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پر تو پہلے ہی عام ملاقات کے دروازے بند ہیں، تازہ حکم نامے سے حکومتی رکن سبطین رضا سمیت خواجہ برادران، رانا ثنا اللہ، حافظ نعمان اور سرکاری افسران فواد حسن فواد، احد چیمہ اور عثمان انور سمیت دیگر متاثر ہونگے۔