اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکیج 2 پر نیب کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکیج 2 پر نیب کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکیج 2 پر نیب کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پیکیج ٹو کا ذمہ دار پراجیکٹ ڈائریکٹر چیف انجینئر کے عہدے پر براجمان ہے اس لیے ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسران دامن بچانے اور ریکارڈ سیدھا کرنے میں مصروف ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ انجینئرنگ ونگ میں ہنگامی حالت نافذکر کے رات بارہ بجے تک دفتر میں ریکارڈ سیدھا کیا جاتا رہا ۔اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بے ضابطگیوں کے وقت موجودہ چیف انجینئر پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکیج ٹو تھے ۔مظہر حسین خان پیکج ٹو کے شارٹ پائلنگ سکینڈل اور ری ٹینڈرنگ کے وقت پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پاس اہم ذمہ داری ہونا شفاف ریکارڈ کی فراہمی پر سوالیہ نشان بن گیا ۔کئی ماہ سے اہل افسروں کی موجودگی کے باوجود مستقل چیف انجینئر تعینات نہیں کیا جاسکا ۔ذرائع کے مطابق نیب کی باقاعدہ انکوائری کھلنے سے قبل ریکارڈ غیر محفوظ اور ٹمپر کئے جاسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer