(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایک نکاتی ایجنڈے پروفاقی کابینہ کا اجلاس آج رات کو طلب کرلیا ہے اور وزرا کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ جو وزرانہیں آسکتے وہ ویڈیولنک کے ذریعے حاضر ہوں،اجلاس میں آئینی اورقانونی معاملات کے آپشنزپرغور کیا جائے گا۔
خیال رہے سپریم کورٹ نے آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ کل سنایا جائے گا۔