(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس 6اپریل کو ہوگا اور اس دن پورا نقشہ سامنے آجائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہی نہیں تھی کسی چیز کی ، ایوان میں لڑائی ہوگئی اس وجہ سے شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ میرا گورنر صاحب سے بہت پرانا رشتہ ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کا حق تھا اپنے لوگوں کو واپس لے کرآئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 88میں صوبائی الیکشن ایک ہفتے بعد ہوئے تھے،18ویں ترمیم کے بعد سارا اختیار صوبوں کے پاس ہے، 6اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے تمام میڈیا کو اسمبلی آنے کی دعوت ہے۔
علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں فارغ ہوگئے ہیں اور چوہدری سرور کا مستقبل ان سے پوچھیں، ساڑھے3سال گورنر شپ کے مزے اڑائے اور کیا چاہیے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمیں اصل بندہ نہیں مل رہا تھا، اصل بندہ ملا تو کہا یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا،جہانگیر ترین صاحب لندن میں رہ رہے ہیں، دعا ہے وہ خوش رہیں،6تاریخ کو پورا نقشہ سامنے آجائے گا، چوہدری سرور کو الہام تو نہیں ہوا تھا کہ ہمارے نمبر پورے نہیں ہیں۔