ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض چوہان ان ایکشن،مودی کے خلاف عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

فیاض چوہان ان ایکشن،مودی کے خلاف عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:فیاض چوہان ان ایکشن،مودی کے خلاف عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ۔وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ لاہورمیں بطور ترجمان سردار عثمان بزدار بی جے پی کے سوامی سبرم مینن کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں، سبرم منین سوامی نے 20 کروڑ مسلمانوں کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا۔
وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کیہ  سبرم مینن سوامی کہتے ہیں 20 کروڑ مسلمان کسی بھی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں،   میں سمجھتا ہوں ،بھارتی ہٹلر کی زہریلی ذہنیت کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کئی ماہ سے دنیا کو اس خطے کے ہٹلر سے خبردار کر رہے ہیں۔  نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی اور آر ایس ایس جرمن نازیوں کے یہودیوں کے ساتھ ظلم کو بھارت میں دہرا رہے ہیں،  اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے،  عالمی برادری بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف فوری ایکشن لے۔

خیال رہے  بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی  نے ایک بیان میں کہا تھا کہ متنازع بھارتی شہریت بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم نے تو وعدے کے مطابق اپنا ایجنڈا پورا کیا۔سبرامنین نے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیا۔بھارتی آئین کسی بھی صورت مسلمانوں کو مساویانہ حقوق نہیں دیتا۔

سبرامنین کے بیان کی مسلمان رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔ ہندوتوا کی پرچارک مودی حکومت کے دور میں بھارت میں بسے 200 ملین سے زائد مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ 227 دن سے لاک ڈاؤن کے شکار مظلوم کشمیریوں کیخلاف متنازع  شہریت بل کے نفاذ کیلئے مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات  کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں مزید 13 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer