ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کنکشن کے منتظر شہریوں کیلئے اچھی خبر

LESCO
کیپشن: electricity meters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے دو ماہ بعد گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا، ایک لاکھ ڈیمانڈ نوٹسز کیلئے صرف دس ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دیئے گئے۔
کمپنی نے دو ماہ بعد صارفین کو کنکشنز کیلئے میٹرز کی فراہمی شروع کر دی ہے، دستاویزات کے مطابق لیسکو نے نئے کنکشنز کی تنصیب کیلئے دس ہزار سنگل فیز میٹر جاری کئے ہیں جبکہ دو ہزار تھری فیز میٹرز بھی جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، اسی طرح کنکشن لگانے کیلئے ایک لاکھ میٹر کیبل بھی جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میٹرز  کی قلت کی وجہ سے لیسکو کے صارفین دو ماہ سے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا کر دفاتر کے چکر لگا رہے تھے، تاہم اب کمپنی نے کنکشن دینے کا آغاز کیا ہے، سب ڈویژن میں ڈیمانڈ کے مطابق میٹرز نہ ملنے پر افسران و ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔