حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا: شہبازشریف 

حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا: شہبازشریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کاسید علی گیلانی کے انتقال پر  گہرے رنج وغم  کااظہار،حریت رہنما  سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں وکشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا،سربلند سرخرو سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا: شہبازشریف 
 صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف کاکہناتھاکہ مرد آہن سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا انقلاب آفریں نعرہ بلند کرتے سفرآخرت پر روانہ ہوئے ۔وہ ایک عظیم مجاہد، پختہ نظریاتی وابستگی کا چراغ، باعمل وباکردار صاحب بصیرت قائد تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ حریت رہنما سیدعلی گیلانی   تمام عمر آزادی جموں وکشمیر کا پرچم تھامے رہے، مرد درویش نے حریت کی ایک تابناک تاریخ رقم کی جبکہ زنداں ، جھوٹے مقدمات،جبرواستبدادکا کوئی ہتھکنڈا ان کے عزم صمیم کو متزلزل نہ کرسکا ۔حریت رہنما  سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں وکشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا،سربلند سرخرو سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا۔

صدرمسلم لیگ ن کاکہناتھاکہ سید علی گیلانی آزادی جموں وکشمیر کی ایک ولولہ انگیز تحریک اور فکر کی صورت زندہ وجاوید رہیں گے اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، اہل خانہ، تمام وابستگان کو صبر جمیل دے،