محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محرم الحرام کیلئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات، محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کردی،9ویں اور 10ویں محرم الحرام کوڈبل سواری پرپابندی ہوگی، پابندی سے بوڑھے، بچے اور خواتین مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےلاہور سمیت پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ داخلہ نے کسی بھی جگہ پر چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 اس کا اطلاق محرم الحرام کے د وران عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء پر نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مجالس اور جلوسوں کے علاوہ کسی بھی جگہ چار یا چار سے زائدافراد کو جمع نہ ہونے دیا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اورلاوڈ سپیکرکا غیر قانونی استعمال بھی روکا جائے۔

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا ہے۔   

Shazia Bashir

Content Writer