ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، سونے کے نرخوں میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئے،مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔پاکستان میں دس گرام سونے کے نرخ 515 روپے مزید بڑھے ہیں جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2653 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer