کاروباری ہفتے کا پہلا دن، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Dollar vs Pak Rupee, Foreign Currency exchange rate in open market, open market, Dollar declined, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غیر ملکی  کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز کاروباری ہفتہ کے پہلے دن  کے دوران ڈالر  کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

 پیر کے روز روپیہ کے مقابلہ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے پر آگئی۔
پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے پر مستحکم رہا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت1 روپے بڑھ کر 354 روپے ہو گئی۔ اماراتی درہم 1 روپے کمی سے 78.80 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 76 روپے 20 پر مستحکم ہے۔

انٹر بینک  میں پیر کے روز روپیہ کے مقابلہ میں امریکی ڈالر 98  پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک  نے بتایا ہے کہ انٹر بینک میں پیر کے روز کاروبار کےاختتام پر ڈالر 287  روپے سے نیچے آگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 287.74  روپے سے گرکر 286.76 روپے پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح ستک پہنچنے کے بعد کم ہوتے ہوتے اب تک 20.34 روپے سستا ہوچکا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے  کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

پیر کے روز مارکیٹ میں کام کا آغاز ہوا تو  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،یورو،بر طا نوی پاؤنڈ،سعودی ریال مستحکم ،جبکہ امارتی درہم  کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا تھا جو بعد ازاں  مزید گر کر کاروبار کے اختتام تک ڈیڑھ روپیہ سستا ہو چکا تھاجبکہ سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے پر مستحکم رہا،یورو 306 ،برطانوی پاؤنڈ 353 روپے پر مستحکم رہے۔

اماراتی درہم 20 پیسے اضافے سے 80 روپے کا ہوگیاہے۔