سرکاری سکولوں میں بچوں کا یونیفارم تبدیل کرنے کیلئے ڈریس کوڈ جاری

سرکاری سکولوں میں بچوں کا یونیفارم تبدیل کرنے کیلئے ڈریس کوڈ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں بچوں کا یونیفارم تبدیل کرنے کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق طالبات کیلئے سفید شلوار قمیض بطور یونیفارم تجویز کیا گیا،طلباء کیلئے خاکی پینٹ اور سفید شرٹ یونیفارم کے طور پر تجویز ،جبکہ اساتذہ کیلئے بھی مخصوص ڈریس کوڈ جاری  کیا گیا ہے۔
کسی بھی طالبعلم پر نئے یونیفارم کیلئے سختی نہیں کی جائے گی،طلباکیلئے نیایونیفارم آئندہ تعلیمی سال شروع ہونے تک تبدیل کرنا لازمی ہوگا۔
اس وقت سکولوں میں طلباء گرے پینٹ کے ساتھ بلو شرٹ پہنتے ہیں،طالبات وائٹ شلوار کے ساتھ بلو شرٹ پہن کر سکول جاتی ہیں۔