ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان روٹی غریب کی پہنچ سے باہر، مزید مہنگے ہوگئے

naan and roti price increased
کیپشن: naan and roti new price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 12 سے 15روپے اور نان کی قیمت 20 سے 25 روپےکردی گئی ہے۔نائب صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن وحید عباسی کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ آٹے اورگندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نان بائی ایسو سی ایشن یکطرفہ قیمت نہیں بڑھاسکتی، جو قیمت بڑھائےگا ان کےخلاف کارروائی کی جائےگی، قیمت بڑھانے والے تندور کو سیل کر دیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer