اپوزیشن حکومت گرانےکو تیار، پی ٹی آئی نےاراکین کو اہم ٹاسک دیدیا

اپوزیشن حکومت گرانےکو تیار، پی ٹی آئی نےاراکین کو اہم ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) اپوزیشن حکومت کے خاتمہ کے لیے سڑکوں پر انے کو تیار ہو گئی۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے صوبائی وزاء اور اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ بڑھنے کی ہداہت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے اتحاد نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا تو تحریک انصاف نے بھی اپنے وزاء اور اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ بڑھنے اور حلقوں میں متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ۔ صوبائی وزاء اور اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے انتخابی حلقوں میں متحرک ہو جائے اور عوامی رابطہ بڑھتے ہوئے عوام کو حکومت کی دو سالہ کارگردکی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کرے  جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کی صورت میں یہ بھی کوشش کی جائے کہ عوام اپوزیشن کے ساتھ باہر نہ نکلے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن انتقامی کارروائیوں سے تنگ آ چکی، اپوزیشن نےعوام کے لئےمل کر جدوجہد کافیصلہ کیا۔ہمیشہ کہا کہ محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔سیاسی انتقام کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن کو دیوارمیں چنا جارہا ہے۔حکومت کا کام صرف جھوٹ بولنا،الزام لگانا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ نواز شریف یا کسی اور پر پابندی لگائیں گے تو سوشل میڈیا موجود ہے، پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہے،عمران کے مینڈیٹ کو کسی نے تسلیم نہیں کیا انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنگ کرنے پر لگے رہے ترقی کی بجائے انہیں لوگوں میں جانا پڑے گا، عمران خان چاہتے ہیں سب کو جیل میں ڈال کر اکیلے سیاست کریں ایسا نہیں ہو سکتا، اب تمام سیاسی جماعتیں اس حکومت کو نکالنے کے لیے اکٹھی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer