ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 8 دسمبر تک توسیع کردی، انفرادی ٹیکس گزار اور کمپنیاں 8 دسمبر تک اپنے گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرواسکیں گی۔ 

مالی سال 2020 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی جس میں دو ماہ آٹھ دن کی توسیع کردی گئی ہے، ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں عندیہ دیا ہے کہ 8 دسمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، سیکرٹری ریونیو بجٹ اسد عزیز نے 30ستمبر کو رات گئے دو ماہ 8دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ تاجروں کو فوری طور پر نوٹس جاری کرنا بند کردے کیونکہ اس سے نہ صرف تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا پہلو ظاہر ہوتا ہے بلکہ حکومت کی نیک نامی بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت کاروباروں کو نوٹس جاری کرنا معاشی بحالی کے عمل کو روک دے گا، حکومت کو ٹیکس آڈٹ کو مزید ایک سال کے لئے ملتوی کرنا چاہئے،  یہ کاروباری برادری کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا اور ٹیکس دہندگان جو پچھلے چھ ماہ کے دوران سخت نقصان کا شکار ہیں اس سے ریلیف لے سکیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبر تک 26ارب 35کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کرلی۔پی آراے حکام کے مطابق ستمبر کے دوران 8ارب 90کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے، ستمبر میں گزشتہ مالی سال کی ماہوار ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 19 فیصد زائد وصولی کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer