ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

ٹاؤن شپ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ٹاؤن شپ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات، نامعلوم شخص ماں اور بیٹے کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ اے ون بلاک میں 72 سالہ ڈاکٹر ادیبہ اپنے بیٹے اور پوتے کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے ڈاکٹر ادیبہ اور انکے بیٹے خواجہ عمر فاروق کا گلا کاٹا جبکہ دوسرے کمرے میں سویا ہوا 17 سالہ پوتا نہال خوش قسمتی سے بچ گیا۔ قاتل نے وقوعہ کے بعد کپڑے بدلے اور فرار ہوگیا جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فرانزک اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ ڈی ایس پی محمد عتیق کے مطابق قاتل گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا، مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے اور پوتے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer