(ویب ڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی موبائل کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کی حامی بھری ہے اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا کہ شیاؤمی ائیر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔
تفصیلات کےمطابق کورونا سے کاروباری نظام متاثر ہونے کے بعد ملکی معیشت ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہے جس کی تازہ مثال سامنے یہ آئی کہ دنیا کی دوسری بڑی موبائل کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون تیار کرے گی۔
یہ بات مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔
عبدالرازاق داؤد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار ہوں گے اور پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ لاہور میں دی جائے گی۔