قومی کرکٹرز نے شرٹ پر موجود نمبر کی اصل کہانی بتا دی

The story behind shirt numbers
کیپشن: shirt numbers
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ  کپ کے سنسنی خیز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں، پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق  ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کی شرٹوں کےنمبر کے پیچھے چھپی کیا کہانی ہے۔

پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے ‘ شرٹ نمبرز’ کے پیچھے رازسے پردہ اٹھایا ہے۔ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک،حارث رؤف ، فخرزمان، شاہین آفریدی، آصف علی اورشاداب خان ویڈیو میں اپنے شرٹ نمبرزکے پیچھے چھپی کہانی بیان کررہے ہیں۔ 

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا شرٹ نمبر ہے جس کے پیچھے ایسا تو کوئی راز نہیں، اس سے قبل انہیں 33 نمبر شرٹ دی گئی تھی لیکن بعد میں آپشن دیا گیا کہ 56 یا 33 میں سےجورکھنا چاہیں، بابر لکے مطابق مجھے 56 اچھالگا تویہی رکھ لیا۔ 

پہلے یہ اہم نہیں تھا لیکن اب میرے سفرکاحصہ بن چکا ہے توکوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلوں۔ اور وہ جلد اسی نمبر کے حوالے سے ایک برانڈ ’56 بی اے’ بھی لانچ کرنے والے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ برانڈ کس حوالے سے ہوگی۔ 

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہناتھاکہ  ان کےشرٹ نمبر 16 کے پیچھے کہانی یہ ہے انہوں نے ہارڈ بال کی سب سے پہلی اننگز میں 16 رنز اسکورکیےتھے، پھرشاید یہ نمبر لکی ہوگیا۔ رضوان کی سالگرہ کے علاوہ ان کی بیگم کی تاریخ پیدائش میں بھی6 کا ہندسہ آتا ہے جبکہ دونوں بیٹیوں کی تاریخ پیدائش میں بھی 6 اور 1 کا اہم کردار ہے، اس لیے بھی انہوں نے 16 نمبر کاانتخاب کیا۔ 

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا شرٹ نمبر40 تھا لیکن شاہدآفریدی ان کے پسندیدہ کھلاڑی تھے سو خواہش تھی کہ انہیں لالا کی شرٹ کا نمبرالاٹ کیا جائے۔ 

شاہین نے بتایا کہ 10 نمبرکیلئے 2018 میں پی سی بی سے درخواست کی تھی لیکن تب لالا نے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی، پھراب ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ نمبرمجھے دے دیا گیا اورشاہد آفریدی نے بھی کہا کہ شاہین اب یہ نمبر پہن سکتا ہے۔

فخر زمان 

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخرزمان نےنیوی میں آنے کے بعد ملنے والے کمرہ نمبر39 کی یادمیں اس نمبرکاانتخاب کیا تھا۔آل راؤنڈر شاداب خان نے بتایا کہ ان کاشرٹ نمبر 29 تھا لیکن انہیں شروع سے ہی 7 نمبرپسند تھاجو پہلے محمد سمیع کی شرٹ کا نمبرتھا اور اب انہیں مل گیا ہے۔ شاداب اس نمبر کے ملنے سے انتہائی خوش ہیں۔ 

آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے منتخب کیے جانے کے ساتھ ہی انہیں شرٹ نمبر 18 ملا تھا، انہیں نمبرزوغیرہ کے حوالے سے کچھ خاص معلومات نہیں تھیں۔ شروع ہی سے انہیں یہ نمبرملا جو ایک دو بار تبدیل ہوا لیکن اب وہ 18 نمبر ہی کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور یہ نمبر پسند بھی ہے۔ 

نیوزی لینڈ کیخلاف چھکوں سے ٹیم کو جتوانے والے آصف علی کے شرٹ نمبر 45 کے پیچھے کوئی کہانی نہیں، ان کاکہنا ہے کہ یہ نمبر پی سی بی نے دیا تھاجس کے ساتھ میری وابستگی ہوگئی ہے،اب آٹوگراف کے ساتھ بھی 45 ضرور لکھتا ہوں۔ 

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ انہیں 97 نمبردیا گیالیکن پی سی بی سے 150 نمبرالاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نےبتایا کہ ، ‘پی ایس ایل میں میرا نمبر150 ہے، میری یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ تیزبالرکروں، جب کرکٹ کیلئے منتخب ہوا تو اسی اسپیڈ سے بال کروائی تھی اور زیادہ ترلڑکے بھی مجھے 15 ہی کہتے ہیں’۔ 

بتایا کہ پی سی بی نے انہیں 97 نمبر دیا ہے لیکن انہوں نے 150 نمبر کی درخواست کی تھی کیوں کہ ان کی کوشش ہوتی ہے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer