ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران سو گئے۔
گلاسگو میں جاری کوپ 26 کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے چپکے سے سونے کی کوشش کی، لیکن کم بخت کیمرے کی آنکھ نے امریکی صدر کو بھی نہ بخشا اور ان کی بند آنکھوں کی ویڈیو اپنی کھلی آنکھ میں محفوظ کر لی۔
Did Joe Biden just fall asleep during the climate change conference?
— X Strategies LLC (@XStrategiesLLC) November 1, 2021
pic.twitter.com/gTYjl24pPn
امریکی صدر کی عالمی کانفرنس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر امریکی صدر کو سُبکی سے بچانے کیلئے ان کے ایک معاون نےقریب آ کر انہیں کچھ کہا، جو بائیڈن نےکچھ دیر کیلئے آنکھیں کھولیں، لیکن پھر بھی نیند سے جان نہ چھڑا سکے۔