مائدہ وحید: ہواؤں نے شہر کا روخ کر لیا، 34 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کر دیا۔ شہر کا موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے موسم کو انجوائے کرنے کے لئے پارکوں کا روخ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےموسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد اور ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کشمیر، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں صبح کے وقت ھلکی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد موسم کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ تاہم نارووال میں 02 اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 04،زیارت ،کالام ، اسکردو منفی 01 اور بابوسر میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔