(سٹی 42)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات جھوٹا قرار دے دیا، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ و طلباء کے کورونا مسلسل کروائے جارہے ہیں ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کے سکولوں کو بند کردیا جائے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکول بند ہونے کی افواہوں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ شفقت محمود نے تعلیمی ادارے بند نہیں ہونے کے حوالے سے اہم ٹوئیٹ کردیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کررہے ہیں،طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئے جس کیوجہ سے سکولز کو بند کردیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Rumours again afloat regarding school closures. It is again clarified that educational institutions are NOT being closed. We will continue to monitor the situation as health of the students, teachers and staff is very important but at the moment no such decision has been made
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) November 2, 2020
ادھر صوبائی وزیرِتعلیم مراد راس کورونا کیسز زائد ہونے کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر بضد ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے صرف دو سو مثبت آئے ہیں، تاہم سکولز کو بند کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Keeping a very close watch on COVID 19 cases in Schools of Punjab. Random testing is being done continuously. There is a slight increase in numbers but nothing alarming. Situation being analysed on daily basis. There is NO plan to close Schools as of right now. Please follow SOPs
— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 1, 2020
کورونا کے باعث سکول بند کرنے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مارکیٹس کی نسبت سکولوں میں کورونا کی تعداد بہت کم ہے، اس لئے سکولوں کو بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔