ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو  نئے فیس واچرز جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع

طلبا کو  نئے فیس واچرز جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے نجی سکولوں کو بچوں کو 2017  کے مطابق نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے تین روز کی توسیع دے دی، نجی سکولوں کو اب 3 نومبر تک ہر صورت نئے فیس واچرز جاری کرنا ہوں گے۔

       تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے نئے فیس واچرز جاری کرنے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع دے دی ہے، اس سے قبل سکولوں کو نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

سکولز اب 3 نومبر تک ہر صورت بچوں کو فیس واچرز جاری کریں گے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے فیس واچرز جاری نہ کرنے والے سکولوں کا لائنسنس معطل کردیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کا مزید کہنا ہے کہ والدین فیسوں سے متعلق آن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے۔

             

Shazia Bashir

Content Writer