لاہور:  اہم مساجدمیں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کیا ہیں؟جانیے 

Eid ul fitar namza timings,Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں نماز عید 8:30 ہوگی۔

 نماز عید الفطر 77 کلب ایبٹ روڈ گراؤنڈ میں سوا سات بجے ہو گی،جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان پڑھائیں گے۔

جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش  لاہور میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں نماز عید 7.30پر ہو گی،جامع مسجد رحمۃللعالمین و مزار اقدس امیرالمجاہدین نورﷲمرقدہ،7:15  پر،قائد ملت اسلامیہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی حفظہ اللّٰہ قیادت فرمائیں گے۔

مرکزی جامع مسجد شادمان قاری محمد عارف علوی کی امامت میں  6:45،جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمالؒ اچھرہ لاہور میں مولانا محمد اختر کی امامت میں  7:30 پر،جامع مسجد دربار حضرت میاں میر ؒ لاہور میں مفتی اقبال کی امامت میں   7.00بجے،جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسینؒ لاہور میں مولانا ضیاء اللہ نورانی کی امامت میں نماز عید 7.00بجے،مسجد وزیر خان لاہور میں مولانا احمد رضا سیالوی کی امامت میں نماز عید 
7.15بجے پر ہو گی۔

مسلم مسجد لوہاری لاہور میں قاری طاہر شہزاد کی امامت میں نماز عید 7.15پر،جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمالؒ لاہور میں مولانا محمد اکرم کی امامت میں  7.00بجے،جامع مسجد پیر مکی ؒ لاہور میں قاری مہر علی کی امامت میںنماز عید 7.30پر،جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ میں مولانا سید افتخار شاہ کی امامت میں نماز عید 7.00بجے ہو گی۔

جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن میں قاری بدر زمان کی امامت میں نماز عید  7.00بجے،جامع مسجد سید چراغ علی شاہ والٹن ٹریننگ سکول  میں قاری حافظ اللہ رکھا کی امامت میں نماز عید 7.00بجے،جامع مسجد دربار حضرت شاہ ابوالمعالی میں مولانا ناصر عثمان کی امامت میں 7.00بجےجامع مسجد نورانی صدر کینٹ میں مولانا محمد حسین آزاد کی امامت میں 7.00بجے،مسجد بابا فریدؒ ٹبہ لاہور میں قاری عبدالرؤف کی امامت میں نماز عید 
7.00بجے،مسجد نور اردوبازار میں قاری احمد فریدی کی امامت میں نماز عید 6.30پر، مکی مسجد انار کلی میں قاری اسامہ زبیر کی امامت میں 5.30 پر ،تکیہ پتر نگاں میں قاری ذوالفقار  کی امامت میں 7.00بجے ہو گی۔ 

لال مسجد مومن پورہ میں قاری سلیم رضانوری کی امامت میں نماز عید 7.00بجے، جامع مسجد ملک ایا ز رنگ محل  میں قاری غلام عباس کی امامت میں 8.00 بجے، جامع مسجد شاہ محمد غوثؒ لاہور میں قاری نصیر احمد کی امامت میں نماز عید 7.00بجے،مسجد غوثیہ موہنی روڈ لاہور میں مولانا آصف اکبر کی امامت میں نماز عید 7.00بجے ،جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی لاہور میں مفتی محمد اسحاق ساقی کی امامت میں  7.30پر،جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں  قاری فتح محمد راشدی کی امامت میں7.00بجے، جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ میں مولانا کاشف جمیل کی امامت میں نماز عید 7.15بجے ادا کی جائے گی۔