ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی نیب کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

 شیخ رشید کی نیب کے حوالے سے بڑی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیب کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی، کہتے ہیں نیب عید الفطر کے بعد میں دو طرفہ ٹائیگر بننے جا رہاہے، نیب اور اٹھارویں ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کا کچھ لو اور کچھ دو کا ایجنڈا ہے، آئی پی پیز ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں ،یہ گندم اور چینی سکینڈل کے بڑے چور ہیں، اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا.
ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس میں شیخ رشیدکاکہناتھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پیش ہوا ہے پاس نہیں ہوگا، عید کے بعد نیب ان ایکشن ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا نیب ترمیم کے علاوہ کچھ نہیں،شہبازشریف کا ستارہ گردش میں ہے وہ لندن جانے کے چکر میں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی پی پی طاقتور لوگ ہیں یہ سب سیاسی جماعتوں کو چندہ دیتے ہیں، آئی پی پی کی ہر سیاسی جماعت میں شاخیں ہیں۔ کوئی ایسی کابینہ نہیں دیکھی جس میں شوگر ملز مالکان نہ ہوں۔یقین دلاتا ہوں کو عمران خان ان مافیازکیخلاف فیصلہ کن قانونی جنگ لڑے گا، اسی بنیاد پر اگلا الیکشن لڑے گا۔
شیخ رشید احمد فردوس عاشق اعوان کو نکالے جانے کا سوال گول کر گئے ۔فردوس عاشق کہتی ہیں اعظم خان کے کہنے پر وزارتیں ملتی ہیں، نواز شریف کے بعد اب فردوس عاشق کہا کریں گی کہ مجھے کیوں نکالا۔
شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ ریلوےسےکسی کوبےروزگارنہیں کیاجارہاہے لیکن ہمارے پاس صرف اگلے ماہ کیلئے تنخواہ رہ گئی ہے ،ہم ٹرینیں چلانے کیلئے تیار ہیں، اجازت ملتے ہی 24 گھنٹوں میں تیس ٹرینیں چلا دیں گے.