ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کو محفوظ رکھنے کیلئے شہباز شریف کا جدید میڈیکل سٹور ڈیپو کا افتتاح

ادویات کو محفوظ رکھنے کیلئے شہباز شریف کا جدید میڈیکل سٹور ڈیپو کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وزیراعلی پنجاب نے گرو مانگٹ روڈ گورنمنٹ میڈیکل سٹور میں نئے ویئر ہاوس کا افتتاح کر دیا، جدید ڈپو کی تعمیر پر 20کروڑ روپے کی لاگت آئی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے گرو مانگٹ روڈ گورنمنٹ میڈیکل سٹور میں نئے ویئر ہاوس کا افتتاح کر دیا۔  ویئر ہاوس اپنی نوعیت کا جدید ڈپو ہے۔ جہاں ادویات رکھنے کے لیے بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھاگیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  پنجاب اسمبلی میں الٹی گنگا , حکومتی اراکین ہی بہانے ڈھونڈنے لگے

 میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادویات کو سٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو شاباش دی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کراچی کی یاد ستانے لگی

اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ علی جان، سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ، ہیڈ آف پبلک ریلیشنز ٹی سی ایس عارف انصاری، جنرل مینجر ٹی سی ایس اویس جاوید، پراجیکٹ ہیڈ محمد غالب سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے۔