وقارگمان: چیئرمین یونین کونسل 221سجاد ربانی نے چک مزنگ میں گلیوں کو پختہ کروادیا،اہل علاقہ نے کونسلر مہر فوادسرور اور چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا، چیئرمین یونین کونسل222سرورسلہری نے وائس چیئرمین عدنان خالد بٹ کے ہمراہ جوہرٹائون اے ون اور تھری بلاک میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق چک مزنگ میں مختلف گلیوں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کونسلر مہر فوادسرور، چوہدری محمدیونس، ملک جگاوراور علاقہ مکین بھی ہمراہ تھے۔ چیئرمین سجاد ربانی کا کہناتھا کہ چک مزنگ میں عرصہ دراز بعد ترقیاتی کام مکمل ہونے جارہے ہیں۔ سیوریج سمیت گلیوں کی پختگی کا سہرا یونین کونسل کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں ترقیاتی کام صرف زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پرنظرآرہے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:رمضان المبارک کی آمد آمد، مرغی پہنچ سے دور ہونے لگی
دوسری جانب چیئرمین یونین کونسل222سرورسلہری نے وائس چیئرمین عدنان خالد بٹ کے ہمراہ جوہرٹائون اے ون اور تھری بلاک میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جوہر ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پراعجازسلہری، شیخ خالد، محمداحسن، ملک سلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:پنجاب حکومت کی نااہلی، لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا
اس موقع پر چیئرمین سرورسلہری نے گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ یوسی کے مختلف بلاکس میں ٹوٹی سڑکوں کو دوبارہ بنوایا جارہا ہے جو کہ مقررہ وقت میں مکمل پایہ تکمیل کو پہنچیں گیں۔چیئرمین سرورسلہری کا کہنا تھا کہ چیئرمین شپ کے بعد پارٹی نے بڑی ذمہ داری دی تو وہ بھی نبھانے کو تیار ہیں۔