عیشہ خان: لاہور میں آگ بجھانے کا پہلا ادارہ فائر بریگیڈ، آگ سے زیادہ حالات کی ستم ظریفی سےلڑ رہا ہے،فائر فائٹرز وسائل کی قلت اور حکومتی عدم توجہ کے کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں آتشزدگی کے واقعات بڑھے لیکن فائر فائٹرز وسائل کی قلت اور حکومتی عدم توجہ کے کا شکار ہیں۔ محکمہ ختم ہوتے وسائل کے ساتھ آخری سانسیں لے رہا ہے۔ آگ بجھانے والوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیا گیا
واضح رہے کہ خستہ حال عمارت،کھنڈرات نما فائر اسٹیشن ان جوانوں کیلئے آگ سے بھی ذیادہ خطرناک ہیں۔عملہ آتشزدگی کی صورت میں آج بھی ریسپانڈ کرتا ہے لیکن قابو پانے والے آلات اپنی مدت پوری کرچکےہیں۔ شہر میں بلند و بالا عمارات کے باوجود محکمہ کے پاس ایک بھی اسنارکل موجود نہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:ہرنوں کو پالنے کے شوقین افراد چڑیا گھر انتظامیہ سے رابطہ کریں
علاوہ ازیں صرف گاڑیوں یا دیگر وسائل کی ہی قلت نہیں۔223 اہکاروں میں سے متعدد عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں مشکل کام ناممکن ہوجاتا ہے۔جبکہ مزید بھرتیوں کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ فائر فائٹرز کی قلت،آگ بجھانے کے آلات میں کمی اور دفتر کی خستہ حالی حکومت کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔