ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کیخلاف حکومتی اقدامات نے رنگ دکھانا شروع کردیا

مہنگائی کیخلاف حکومتی اقدامات نے رنگ دکھانا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:حکومتی اقدامات نے رنگ دکھا نا شروع کردیا ۔ مہنگائی کی بڑھتی رفتار کو بریک لگ گئی،رواں سال فروری میں مہنگائی ایک فیصد سے زیادہ کم ہوگئی، جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران ٹماٹر،انڈے، آلو،  سبزیاں اور بجلی سستی ہوگئی جولائی سے فروری تک مٹر 133.42 فیصد پیاز 108.45 فیصد  ادرک 107 فیصد اور گیس 75 فیصد مہنگی ہوگئی آٹھ ماہ میں چینی 32 فیصد اور گندم 18.48 فیصد مہنگی ہوگئی ۔

سرکاری رپورٹس کے مطابق  جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.6فیصد تک پہنچ گئی تھی جو فروری میں کم ہوکر 12.4فیصد ہوگئی ہے، فروری میں ٹماٹر 6.27 فیصد , انڈے 263.6 فیصد سستے ہوئے  بجلی 13.48 فیصد آلو 12.91 اور سبزیاں 11.48 فیصد سستی ہوئیں۔ اس دوران پیاز 8.79 فیصد,  آٹا 5.29 فیصد سستا ہوا تاہم ایک ماہ میں شہری علاقوں میں گھی 13فیصد خوردنی تیل10فیصد چینی ساڑھے8فیصد،تازہ پھل 4فیصد اور دال مونگ 2.3فیصد مہنگی ہوئی۔

مالی سال کے آٹھ ماہ میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 11.70 فیصد رہی ہے  جولائی سے فروری تک مٹر 133.42 فیصد پیاز 108.45 فیصد مہنگے ہوئے ،آٹھ ماہ میں ادرک 107 فیصد مہنگی ہوئی جولائی سے فروری تک گیس 75 فیصد مہنگی ہوئی اس دوران دال مونگ 58.56 فیصد آلو 51.25 فیصد مہنگے ہوئے   ٹماٹر 40 فیصد , چینی 32 فیصد مہنگی ہوگئی اور گندم 18.48 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں  پیاز103فیصد دال مونگ 83فیصد،آلو83 فیصد اور سبزیاں 62فیصد مہنگی ہوئیں جب کہ گیس 55 فیصد مہنگی ہوئی  ایک سال میں چینی 36فیصد،گھی کی قیمت میں 34فیصد اضافہ ہوا گندم30فیصد. خوردنی تیل 27فیصد مہنگا ہوا  دال چنا 24فیصد،دال مسور22 فیصد , ادویات 19 فیصد مہنگی ہوئیں اور آٹا 17فیصد مہنگا ہوا ایک سال میں چکن ساڑھے14فیصد ،گوشت13،چائے10فیصد مہنگی ہوئی ہے ۔

دوسر ی جانب ملک بھر کی صورتحال کے برعکس لاہور میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کےسامنےبےبس نظر آئے، 88پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے،کمیٹی ممبران نے دفاترمیں بیٹھنامعمول بنالیا، شہرکی متعددمارکیٹس میں سرکاری نرخ نظر انداز ہورہے ہیں۔ 

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے  ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ  حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے سبسڈی کا بھی اعلان کیا تھا ساتھ ہی ساتھ ملک بھر میں موجود پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer