ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے 8 ججز کو گھر خریدنے کے لیے قرض کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ کے 8 ججز کو گھر خریدنے کے لیے قرض کی منظوری
کیپشن: LAHORE HIGH COURT
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کے مزید8 ججز کے لئے گھر خریدنے کی مد میں قرض دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق گھروں کی خریداری کے لئے ججز کو 23 کروڑ روپے بطور قرض دئیے جائیں گے ،وزیر اعلی پنجاب نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سمری کی باقاعدہ منظوری دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مزید8 ججز کے لئے گھر خریدنے کی مد قرض دینے کی منظوری دے دی گئی ،گھروں کی خریداری کے لئے ججز کو 23 کروڑ روپے بطور قرض دئیے جائیں گےوزیر اعلی پنجاب نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سمری کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔

اس سے قبل بھی 13 ججز کے لئے منظور کیے گئے35 کروڑ روپے کے قرض پر فیصلے کی توثیق کی گئی تھی ۔جسٹس انوار الحق ،جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عابد عزیز شیخ کے لیے قرض منظور کیا گیاجسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس امجد جاوید ،جسٹس چودھری عبدالعزیز کے لیے قرض منظور کیا گیا ،جسٹس جواد حسن ،جسٹس محمد وحید خان ،جسٹس سردار سرفراز محمد ڈوگر کے لیے قرض منظور کیا گیاجسٹس شاہد کریم کے لیے بھی گھر کی خریداری کے لیے قرض منظور کیا گیالاہور ہائیکورٹ کے ججز کے لیے فی کس 2 کروڑ 98 لاکھ 75 ہزار روپے منظور کیے گئے ہیںججز اس قرض کو بطور گھر کی خریداری کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ،ججز یہ قرض مقررہ مدت پر حکومت کو واپس کریں گے۔