ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کاپاکستان کیلئے بڑااعلان

چین کاپاکستان کیلئے بڑااعلان
کیپشن: pakistan china
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کی طرف سے پاکستان میں  کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور کا کہنا تھا کےسی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

چینی ناظم الامورپانگ چن شوئے کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے۔ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔