ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت؛برہنہ سڑکوں پر گھمایا، چونکا دینے والے انکشافات

پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت؛برہنہ سڑکوں پر گھمایا، چونکا دینے والے انکشافات
کیپشن: AMAN SHEHZAD MURDER CASE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد)قاسم پورہ گرومانگٹ روڈ کے رہائشی 21 سالہ امن شہزاد کی ہلاکت کا معاملہ، امن شہزاد کو پولیس کی جانب سے سڑکوں پر ننگا گھمایا گیا اور بیہمانہ تششد کیا گیا جس پر امن شہزاد جان کی بازی ہار گیا، پولیس لواحقین کی دادرسی اور کرنے میں ناکام، لواحقین کی وزیراعلیٰ پنجاب و وزیر قانون سے انصاف کی اپیل کی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں قاسم پورہ گرومانگٹ روڈ کے رہائشی 21 سالہ امن شہزاد کی ہلاکت کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا، لواحقین کے مطابق امن شہزاد دوستوں کیساتھ اکرم تکہ شاپ گیا جہاں تکہ شاپ پر جھگڑا ہوگیا، تکہ شاپ مالکان نے امن کو بری طرح مارنے پیٹنے کے بعد تھانہ غالں مارکیٹ کے حوالے کیا۔

امن شہزاد پر پولیس کی جانب سے بیہمانہ تشدد کیا گیا اور لاہور کی سڑکوں پر ننگا گھمایا گیا اور امن شہزاد پولیس حراست میں دوران تشدد دم توڑ گیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن شہزاد نے خودکشی کی ہے جو سراسر جھوٹ ہے جبکہ سی سی پی او آفس نہ ہی متعلقہ تھانہ میں ہماری دادرسی کی جارہی ہے، لواحقین نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر قانون سے انصاف کی اپیل کی ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer