چائلڈ پروٹیکشن قوانین میں اصلاحات کیلئے مشاورت تیز

CPB meeting
کیپشن: CPB meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات،چائلڈ پروٹیکشن قوانین میں اصلاحات کیلئے مشاورت میں مزید پیشرفت،مسودہ قانون فائنل کرنے سےقبل یونیسیف کا ٹیکنیکل کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر اتفاق

 تفصیلات کےمطابق وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری سے یونیسیف کے وفد  نےملاقات کی جس  میں چائلڈ پروٹیکشن قوانین میں اصلاحات کیلئے مشاورت کی گئی،مسودہ قانون فائنل کرنے سے پہلے یونیسیف کا ٹیکنیکل کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں  سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب حسن اقبال کی بھی شرکت۔ مسودہ قانون فائنل کرنے سے قبل  یونیسیف کا ٹیکنیکل کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ،وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کی تجاویز آنے کے بعد دوبارہ مشاورت کی جائے گی، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودے کو حتمی شکل دیں گے،چائلڈ پروٹیکشن پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی استعداد کار بڑھانا ہوگی۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے یونیسیف سے پراجیکٹ پرپوزلز مانگ لیں، سیکرٹری سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ قانون میں چائلڈ پروٹیکشن کے ساتھ ویلفیئر کا اضافہ ہونا چاہئے،ویلفیئر کے لفظ سے معاملہ سوشل ویلفیئر کے دائرہ کار میں آ جائے گا۔