ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی فیس بک اکاؤنٹس عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ

جعلی فیس بک اکاؤنٹس عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ
کیپشن: City42 - Fake Facebook Accounts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس پاکستان کے الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سٹی 42 کے مطابق مقامی وکیل شاہد جمال نے درخواست میں فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ، وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مارک زکربرگ اپریل 2018 کو امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس پاکستان کے الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اب ہونگے عید کے مزے ڈبل، لاہوریوں کیلئے شاندار خبر آگئی

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو جمہوری رویوں کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا جائے، اور وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے کو جعلی فیس بک اکاؤنٹس ختم کیلئے مارک زکربرگ سے رابطے کا حکم دیا جائے۔