ملازمت کا سنہرا موقع؛لاہور سمیت پنجاب بھر میں25 ہزار بھرتیاں

ملازمت کا سنہرا موقع؛لاہور سمیت پنجاب بھر میں25 ہزار بھرتیاں
کیپشن: jobs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت کا سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے 25 ہزار سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ  کرلیا،لاہور کی شاہراہوں پر مانیٹرنگ کے لیے 400 سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی ہوں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے مانیٹرنگ فورس بنانے جارہی ہے جس سے ہر سڑک کی الگ سے دیکھ بھال ہو گی،کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ انسپکٹر اور بیلدار بھرتی کرے گا جس کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے ،بیلدار تین کلومیٹر تک کی سڑک پر تعینات ہوگا جہاں وہ سڑک کی دیکھ بھال کرے گا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑک پر متعلقہ انسپکٹر کو آگاہ کرے گا جس پر محکمہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرے گا۔

مزید پڑھئے: پڑھے لکھے بیروزگار افراد کیلئے اہم خبر؛ پٹواریوں کی بھرتیاں شروع

حکام کے مطابق سڑکوں کی دیکھ بھال پر سالانہ اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہوتا ہے جن کے تحفظ کے لیے فورس بھرتی ہو گی ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پٹواریوں کی بھرتیوں کا عمل بھی تیز کردیاگیا ہے،ساڑھے8ہزار میں سے 4500 آسامیاں خالی،ریکارڈ کیپنگ،انتقالات، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر معاملات متاثر ہورہے ہیں،جس کے پیش نظر حکومت نے ریونیو بڑھانے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومتی منظوری کے بعد پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے،پٹورایوں کی بھرتی سے پراپرٹی سے متعلق سائلین کے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔

قبل ازیں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئے پٹواری بھرتی کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقررکیاتھا، تعیناتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تین افسران بطور ممبر شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا،پٹواری بھرتیوں کرنے کے لئےاشتہار متعلقہ ضلعی کمشنر کی ہدایات پر جاری کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer