ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعدیہ خان)لاہور کا موسم قدرے بہتر ،محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہو گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

واضح  رہے کہ  قبل ازیں بھی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی  کی تھی کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں ہونگی۔

 دوسری جانب  شہر کی آب و ہوا میں آلودگی کی شرح بڑھنے لگی ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی فضا مضرصحت ہے۔حکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔