وزیراعظم نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے:سعد رفیق

وزیراعظم نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے:سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عتیق: احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج  جواد الحسن نے پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں قیصر امین بٹ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوے عدالت میں نیب نے ایک گواہ نذیر پٹواری کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جرح کی گئی، عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پٹواری کے بیان کے دواران عدالت میں موجود رہے ۔

احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی، وزیراعظم نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے۔

بعد میں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی چیز نہیں لوگ منگائی سے پریشان ہے اور وزیر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ کشمیریوں کے حوالے سے کیے گیے ایک سوال پر خواجہ سعد رفیق نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کے نام پر جان قربان کررہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اجتساب عدالت نے گواہ کے بیان اور جرح کے بعد پیرا گون سٹی کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

      

 دوسری جاب  مسلم لیگ ن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگنا شروع ہوگیا، ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی اور ٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سو ستاسٹھ میاں محمد سلیم، رانا خالد قادری  نے شرکت کی، شائستہ پرویزملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،  اس موقع پر سید نافع شاہ انجئنیر منظور باجوہ،کشور باجوہ، جاوید اقبال چودھری عامر شوکت،شیخ طاہرریحان بیگ ،صغیراعوان ،شمیم مصطفی،توقیر یاسمین ،خالدہ پروین ،چودھری بشارت ،چودھری تنویر نثارگجر ،حاجی عبدالرشید ،رانا شوکت ،اشفاق جٹ ،غلام حسین بھٹی سمیت دیگر موجود ہیں۔

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer