ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلوں کے صحافیوں کاعالمی دن

کھیلوں کے صحافیوں کاعالمی دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشترپارک (حافظ شہبازعلی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے منایا جارہا ہے،96 سال پہلے 1924 میں  آج ہی کی دن کھیلوں کے صحافیوں کی عالمی تنظیم ورلڈ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن ( اے ای پی ایس)  کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلٹس کا کردار نمایاں ہے ۔

 دنیا میں کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث ورلڈ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن ( اے ای پی ایس) اور اس کی ذیلی تنظیمیں آن لائن کانفرنسز کریں گی، ملک کے سینئر سپورٹس صحافیوں محمد یعقوب اور سید علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورت حال میں بھی سپورٹس جرنلسٹس بہترین کام کررہے ہیں۔

 ایشین سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری اور پاکستان سپورٹس رائٹر فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے کہا اس وقت دیگرشعبوں کی طرح سپورٹس صحافی بھی مشکلات کا شکار ہیں، سپورٹس جرنلسٹ کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے زیر اہتمام ہونے ویڈیولنک ای کانفرنس میں دنیا کے ٹاپ سپورٹس جرنلسٹ درپیش مسائل اور ان حل پر بات کریں گے۔

ورلڈ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن ( اے ای پی ایس) نے 1994 میں AIP کی تخلیق کی یاد دلانے اور ممبران کی کامیابیوں کو منانے کے لئے اس کی فاؤنڈیشن کی 70 ویں برسی کے موقع پر 1994 میں عالمی پیشہ ور صحافیوں کا عالمی دن منایا گیا ہے۔ کھیلوں کا میڈیا اس کا مقصد کھیلوں کے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنے کام میں ہنر مندی کے لئے جدوجہد کریں اور دنیا کے لئے ایک مثال قائم کریں  نہ صرف کھیل کی دنیا بلکہ پوری دنیا میں۔

گزشتہ سال  کراچی پریس کلب میں ایک سادہ اور پروقارتقریب میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا تھا، تقریب میں سجاس کے مجلس عاملہ اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی اور سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھاکہ 1924 میں پیرس اولمپک کے موقع پر اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم نے سالانہ بنیاد پر 2 جولائی کو اسپورٹس جرنلسٹ ڈے منانے کا فیصلہ کیا ۔

 

Shazia Bashir

Content Writer