ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

نیب نے ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب تک ڈویلپمنٹ کی پیشرفت، نیب نے 9 ہزار فائلوں کا ریکارڈ، ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے اراضی پیش کرنے کے ریکارڈ سمیت مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے کیس میں ایل ڈی اے سٹی کا کرنٹ اسٹیٹس سمیت مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی مکمل تفصیلات طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ منصوبے کیلئے مکمل لینڈ پروکیورمنٹ کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔   سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد لینڈ ایکوزیشن کا ریکارڈ، منصوبے کے تمام ڈویلپرز کی جانب سے زمین پیش کرنے کا بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے سٹی کیلئے جاری کی گئی مکمل فائلوں اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے شہریوں کو نہ دی جانیوالی فائلوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ 12 جنوری 2019 سے اب تک انتقال کی مد میں دی جانیوالی رقم کا مکمل ریکارڈ اور ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے منصوبے کا ڈویلپمنٹ ورک شروع نہ کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔