ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا دیوالیہ ہونے کا خدشہ،3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پنجاب یونیورسٹی کا دیوالیہ ہونے کا خدشہ،3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی کو سالانہ دو ارب روپے تک بجٹ خسارہ، یونیورسٹی کے مالی خسارے پر کس طرح سے قابو پایا جائے۔ وائس چانسلر نے نوٹس لینے کے بعد تین رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ دو ارب روپے تک پہنچنے پر نئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیوریل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر ساجد رشید اور ممبر سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمحبوب حسین کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے وارے نیارے، بڑا بجٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور ہر سال تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ یونیورسٹی کے نئے ذرائع آمدن نہیں بڑھ رہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے اپنے نئے بجٹ میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، حکومت پنجاب سے گرانٹس ملنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ تاہم وائس چانسلر کی ہدایات پر قائم ہونے والی کمیٹی بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی جسے بعد میں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔